ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

تبدیلی کی بنیاد کراچی نے ڈالی ہے، شیخ رشید

07 اگست, 2018 16:47

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خواہ مادر ملت ہو ،تبدیلی کی بنیاد کراچی نے ڈالی ہے اسی لئے آج میں شکر گزار ہوں کہ کراچی کی عوام نے عمران خان کو نیا پاکستان دیا ہے ۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے تمام شہروں میں جا کر عوام کا شکریہ ادا کر رہا ہوں۔

مگر کراچی سے مجھے بہت محبت ملی ہے، خواہ مادر ملت ہو ،تبدیلی کی بنیاد کراچی نے ڈالی ہےاسی نے ہی عمران خان کو نیا پاکستان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اس قوم نے بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے۔ان سب لٹیروں اور چوروں کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے سامنے لائیں گےاور کرپشن کا خاتمہ کریں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top