ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

راحیل شریف کی تقرری کامعاملہ وفاقی کابینہ کے سپرد، سپریم کورٹ

07 اگست, 2018 16:40

سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران راحیل شریف کی تقرری کامعاملہ نئی وفاقی کابینہ کےسامنےرکھنےکاحکم دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس کی سماعت کی گئی اوو اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل سیکریٹری دفاع عدالت میں پیش ہوئے۔۔

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے سعودی عرب میں ملازمت کامعاملہ اٹھا تو ٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ راحیل شریف کو اجازت نامہ وزارت دفاع اور جی ایچ کیو نے جاری کیاجبکہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا حکومت نے راحیل شریف کو سعودی عرب میں ملازمت اجازت دی تھی؟

ان کا کہنا تھا کہ۔۔ جی ایچ کیو یا وزارت دفاع این او سی جاری نہیں کرسکتی مزید انہوں نے کہا کہ  یہ صرف کابینہ کا اختیار ہے۔۔

عدالت نے تقرری کو ضابطے کےمطابق لانےکیلئےنئی وفاقی کابینہ کو بھیجنےکا حکم دےکر سماعت ملتوی کردی۔

اس موقع پرایڈیشنل سیکریٹری دفاع نے عدالت کوآگاہ کیا کہ دوہری شہریت والا معاملہ فوج بھی اپنے طور پر دیکھ رہی ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top