مقبول خبریں
ایران کے خلاف نئی پابندیاں تیار، امریکہ

امریکا نے ایران کیخلاف پابندیوں کو نئے سرے سے بحال کردیا ہے جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی اقدام کو ایرانی عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں کو بحال کردیا ہے ، ایران کی تمام تخریبی سرگرمیوں کا احاطہ کرنے والے نئے جامع معاہدے کے لیے تیار ہیں۔
نیا جامع معاہدہ ایسا ہو جس میں ایران کی تمام تخریبی سرگرمیوں بشمول ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایران کی دہشت گردی کی حمایت کا احاطہ کیا جائے۔
امریکی پابندیوں کے پہلے فیز میں امریکی بینک نوٹس کار اور کارپیٹ انڈسٹری تک ایرانی رسائی کو پابند کیا جائے گا۔
دوسرا فیز پانچ نومبر سے قابل عمل ہو گا جس میں ایرانی تیل کی فروخت کو پابند کیا جائے گا ۔
پابندیوں کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ لڑ رہا ہے ۔
امریکہ کی جانب سے نئے ایٹمی مذاکرات کی بات کرنی اور ساتھ ہی دوبارہ پابندیاں عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے امریکہ ایران کے بچوں، مریضوں اور عوام پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں ۔