مقبول خبریں
اٹلی دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
شمالی اٹلی میں ٹینکر دھماکے سے پھٹنے سے تین افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، یہ دھماکہ ٹرالر اور ٹینکر کی ٹکر لگنے سے ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
بلونا ایئرپورٹ کے قریب کاریں لے جانے والا ایک ٹریلر آتشگیر مادے سے بھرے ٹینکر سے جا ٹکرا گیا۔
ٹرالر اور ٹینکر کی ٹکر سے خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہائی وے پر بنے پل کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا اور آس پاس کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سانحے میں تین افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں پسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔