مقبول خبریں
مقبوضہ وادی، تازہ کارروائی میں 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی ایک بار بھر حالات کشیدہ ہوگئے جس میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ اس حملے میں ایک میجر سمیت چار بھارتی فوجی ہلاک ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں چار اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں گریزکے علاقے گووند میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کا رروائی کے دوران شہید کیا ۔
اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کی گشت پر مامور ایک ٹیم پر حملے میں ایک میجر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔