مقبول خبریں
پی سی بی انٹرنیشنل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹرز پر مہربان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کلینڈر کا اعلان کردیا۔سیزن دوہزار اٹھارہ انیس یکم جولائی سے سات مئی تک جاری رہے گا۔کھلاڑیوں کی میچ فیس ۔ٹورنامنٹس کے انعامی رقم میں پندرہ سے تیس فیصد تک اضافہ کردیاگیا ہے۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز پر خزانے کے منہ کھولتے ہوئے معاوضوں میں اضافہ کردیا جبکہ قائداعظم ٹرافی کی میچ فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کردی۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی فیسوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کردیا۔فرسٹ کلاس اور ون ڈے میچ کھیلنے پر کھلاڑیوں کو اکیانوے ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کو پینتیس ہزار کے قریب معاوضہ ملے گا۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں بیس سے تیس فیصد اضافہ کردیا گیا۔
ڈومیسٹک سیزن یکم جولائی سے سات مئی تک جاری رہے گا۔