اتوار، 13-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

کراچی میں بھی انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز

07 اگست, 2018 13:39

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے, جس میں 5 سال سے کم عمربچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائیں گی۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال 2018 کی پہلی انسدادپولیومہم کا آج دوسرا روز ہے، کراچی کے 6 ڈسٹرکٹ اور 18 ٹاؤن میں بیک وقت مہم شروع کی گئی ہے، مہم میں 24 لاکھ بچوں کو پولیوکے قطرےپلانے کاہدف رکھا گیا ہے۔

سندھ بھر میں 9 ہزارانسداد پولیو مہم کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر 5ہزار پولیس، رینجرز اہلکار تعینات ہونگے۔

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 2.4 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم میں 12 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور ان کی حفاظت پر 5 ہزار پولیس اہلکار مامور کیے گئے ہیں،مہم 7 روز تک جاری رہے گی شہریوں میں شعور آرہا ہے ، جس کے باعث جو پہلے مشکلات ہوتی تھیں اس میں اب واضع کمی دیکھنے میں آرہی ہے.

رواں سال سندھ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ،2017 میں پاکستان میں کل 7 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے2 کا تعلق کراچی سے تھا۔ پولیو کمپین کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top