جمعہ، 8-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

مسافر بس حادثہ، کئی عورتیں اور بچے زخمی

07 اگست, 2018 12:06

پشاور موٹروے پر مسافربس الٹنے سے اکیس افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور موٹر وے پر کراچی سے تیمرگرہ جا نے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں عورتیں اور بچے بھی موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ حادثے کے بعد ریسکیو کا عمل فوری شروع کر دیا گیا تھا۔

حادثہ میں اکیس افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

زیادہ تر زخمی ہونے والوں کاتعلق تیمر گرہ، مردان اور چکدرہ مالاکنڈ ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top