مقبول خبریں
زمین کے تنازعے نے 5 افراد کی جان لے لی
لاہور کے تھانہ برکی کی حدود میں واقع گاؤں پھلروان میں پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا قتل ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پ دونوں گروپوں میں کافی عرصے سے زمین کا تنازعہ چل رہا ہے مخالف گروپ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں قربان ، ارشد اور بشیر نامی 2 سگے بھائی بھی شامل تھے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی جبکہ نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔