مقبول خبریں
رکن سندھ اسمبلی بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکیں
کراچی میں پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شمیم ممتاز کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں نا معلوم ڈاکؤوں نے روک کر شمیم ممتاز سے گن پوائنٹ پرموبائل فون اور نقدی اور زیور چھینا۔
ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے پی اے عمر کی مدعیان میں درج کردیا گیا۔
شمیم ممتازکا کہنا ہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل پرسوار تھے۔