منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

عدالت نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

06 اگست, 2018 20:03

لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔

نیوز کے مطابق این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا۔درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے

لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔عدالت نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کل کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top