بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

مسلم لیگ ن کا لاہور میں اہم اجلاس

06 اگست, 2018 18:18

مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کی زیرِ صدارت ماڈل ٹاؤن میں مجلسِ عاملہ کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

اجلاس میں حمزہ شہباز, مریم اورنگ زیب, خواجہ سعد رفیق, سردار ایاز صادق, ملک احمد خان اور دیگر قیادت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پہ تبادلہ خیال اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا یے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور مریم نواز کو جیل سے نکالنے کی ممکنہ کوششوں پر بات چیت ہوگی .

اس سے پہلے ماڈل ٹاؤن میں سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر منتخب آزاد امید وار رانا لیاقت علی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top