جمعہ، 8-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کےہاتھ میں ہے،آرمی چیف

06 اگست, 2018 17:52

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہیں، یہ بات آرمی چیف نے انٹرنیز طلبہ سے خصوصی ملاقات میں کہی تھی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے انٹرن شپ مکمل کرنےپرطلباکومبارکباد پیش کرتا ہوں،
پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کےہاتھ میں ہے۔

پاکستان کےنوجوان پرجوش اورباصلاحیت ہیں، جبکہ انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی نوجوان نسل پر بھرپور اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کوامن اور ترقی کی راہ پرلےکر جائیں گے۔

جبکہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اب ہم نے جنگوں کے بنیادی خدوخال بدل چکے ہیں۔

اس حوالے سئ انکا کہنا تھا کہجدیدجنگ میں دشمنوں کاہدف نوجوان نسل ہے،نوجوان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کریں۔

آرمی چیف نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ نوجوان قیادت متحد ہوکر تمام خطرات کو شکست دے۔

فاٹاطویل عرصےسےدہشت گردی کاشکاررہاہے، بلوچستان میں تعمیروترقی اورتعلیم کی فراہمی کیلئےکام کررہےہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top