مقبول خبریں
لندن بریج پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، برج کو بند کردیا گیا
لندن: بریج پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، فائرنگ کے واقع کے بعد لندن برج کو بند کردیا گیا ہے۔
برطانوی دارالحکومت لندن کے بریج اس شخص نے مبینہ طور پر لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے بریج میں کھڑے شخص کو چاقو پھینکنے کا کہا لیکن وہ شخص باز نا آیا تو پولیس نے اس پر گولی چلادی۔
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے ایک سو سترہ دن، نظام زندگی بدستور مفلوج
پولیس کے ترجمان نے اس شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار لندن برج پر اس معاملے کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔