مقبول خبریں
انڈونیشیا زلزلہ، 90سے زائدافراد جاں بحق
انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرےمیں ایک ہفتے بعد پھر زلزلے نے تباہی مچادی، نوے سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔ہزاروں زخمیوں سے اسپتال بھر گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لمبوک ایک بار پھر زلزلوں سے لرز گیا۔
سات اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے نے پندرہ سیکنڈ کےاندر پورے جزیرےکو ہلاکر رکھ دیا۔
تازہ ترین اطلاعات کےمطابق اب تک نوے سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے
زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
لمبوک میں بجلی کا نظام تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
انڈونیشیاکےسیاحتی جزیرے لمبوک میں زلزلہ،90سےزائدافراد چل بسے
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بالی کے مشرق میں واقع اس جزیرے میں چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے میں سولہ افراد ہلاک ہوگئےتھے۔