بدھ، 13-نومبر،2024
بدھ 1446/05/11هـ (13-11-2024م)

عوام نے مستحکم سیاسی اشرافیہ کوشکست دی، عمران خان

06 اگست, 2018 16:20

چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان کا پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  1970 میں عوام نےمستحکم سیاسی اشرافیہ کوشکست دی۔

70کی دہائی کے بعد آج عوام نے دوجماعتی نظام کوشکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام تبدیلی کیلئےنکلےاوراپنا فیصلہ سنایا۔

ملک میں جہاں امیدوارکاچہرہ تبدیلی سےنہیں ملتاتھا وہاں عوام نےمستردکردیا۔

مجھ پر آج سب سے بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے، پاکستان تحریک انصاف کااقتدارچیلنجزسےبھرپورہے۔

عوام ہم سےروایتی طرزسیاست وحکومت کی امیدنہیں رکھتے ، اگرروایتی طرزحکومت اپنایاتوعوام ہمیں بھی غضب کانشانہ بنائیں گے ، عوام آپ کاطرزسیاست اورکرداردیکھیں گے اوراسکے مطابق ردعمل دیں گے۔

خیبرپختونخوامیں آئےتو 70 فیصدصنعتیں بندتھیں، سرمایہ اورذہانت دونوں ہی خیبرپختونخواسےنکل چکے تھے ، اغواء برائےتاوان ایک صنعت بن چکی تھی،پختونخوا کےعوام نےپی ٹی آئی حکومت کی کوششوں کو سراہا، عوام ہمیں روایتی سیاسی جماعتوں سےالگ دیکھتے ہیں۔

عوام کی اُمیدوں پرپورا اتریں ،اللہ آپ کووہ عزت دیگا جس کا تصوربھی ممکن نہیں خود مثال بنوں گااورآپ کوبھی مثال بننےکی تلقین کروں گا۔

آپ نے بحیثیت ٹیم مکمل اتحادواتفاق اپنانا ہے، عوام چاہتے ہیں کہ پارلیمان ان کے لئے قانون سازی کرے۔

عوام نے آپ کوپارلیمان میں بھیجاہےتاکہ آپ نچلے طبقے کو اوپراٹھائیں، عوام آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ آپ ان کیلئے پالیسیاں بنائیں ،جدوجہد سےبھرپور زندگی اتارچڑھاؤسےعبارت ہوتی ہے ۔

پالیمانی اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ جدوجہد پاکستان کا مستقبل بدل دے گی۔

آج اخلاقی طورپرکمزورترین حزب اختلاف کا سامنا ہے، اپوزیشن کےپاس مولانا فضل الرحمان توہیں مگر اخلاقی و روحانی قوت نہیں ہے ۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top