مقبول خبریں
گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ سے پینے کے پانی کی فراہمی کا آغاز
گوادر میں موجود پلانٹ سے پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے یہ پلانٹ سےیومیہ 3 لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر پی ایچ ای نوید کلمتی کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی سے گوادرکوپانی کی فراہمی کامعاہدہ کیاگیا، ڈی سیلینیشن پلانٹ سے گوادرمیں پانی کامسئلہ کافی حدتک حل ہوجائیگا۔
پلانٹ نے پانی کی فراہمی شروع کردی ہے اور اس وقت پلانٹ 3 ملین گیلن پانی فراہم کر رہا ہے معاہد ے کے تحت کمپنی سے80پیسے فی گیلن پانی خریداجارہاہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ پسنی میں ملٹی نیشنل کمپنی سے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے قیام کی بات ہوئی ہے متعلقہ محکمے کوفوری طورپرفزیبلٹی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کردی ہے
واضح رہے کہ پسنی میں بھی ڈی سیلینیشن پلانٹ کے قیام کی منظوری ہوچکی ہے۔