مقبول خبریں
نیب نے 8اگست کو علیم خان اور 20 اگست کو شہباز شریف کو طلب کرلیا
![نیب نے 8اگست کو علیم خان اور 20 اگست کو شہباز شریف کو طلب کرلیا](/wp-content/uploads/2023/12/gtv-loading-img.png)
چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں علیم خان کے خلاف آف شور کپمنی اور ہاوسنگ سوسائٹی کیس کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاوید اقبال کی صدار ت قومی احتساب بیورو کا اجلاس ہوا جس میں پیر کے دن طلب کیے گئے اجلاس میں پنجاب میں 55 کمپنیوں کے کیس اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیب حکام علیم خان کے خلاف جاری آف شور کمپنی اور ہاوسنگ سوسائٹی کیس کا بھی جائزہ لیا گیا، نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 20 اگست اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو 8 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔