مقبول خبریں
پیپلز پارٹی کا انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی دھرنا
جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے شرکا ء نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنا دیا گیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 196 میں دھاندلی ہوئی ہے الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی جائے۔
ذرائع کے مطابق جیکب آباد میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماووں کی جانب سے عام انتخابات میں حلقہ این اے 196میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
مظاہرین نے سندھ بلوچستان اور پنجاب کی قومی شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔دھرنے کے شرکاء نے ٹائر نذرآتش کردئیے ۔ اور شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔
مزید تفصیلات کے مطابق دھرنے کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر لیاقت لاشاری، میر رحمت اللہ خان کھوسہ نے کی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
کارکنان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ دھاندلی کا نوٹس لیتے ہوئے حلقہ این اے ای196 میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائی جائے ۔