ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

بھارت آرٹیکل 35 اے ختم کر کے ہندوؤں کوکشمیرمیں منتقل کرنا چاہتا ہے

05 اگست, 2018 15:25

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 35 اے کوختم کرکے ہندوؤں کوکشمیرمیں منتقل کرنا چاہتا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مطالبہ ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرائے۔

گزشتہ ماہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت سالوں سے ایل او سی پر خون کی ہولی کھیل رہا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں روز لاشیں گرا رہی ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، ظلم کومٹانے کے لیے اس کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہونا چاہیے، انقلاب کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top