مقبول خبریں
پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کا نام فائنل کردیا گیا
پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کردیا متحدہ اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی
تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم کے لیے امیدوار مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور ڈپٹی اسپیکر متحدہ مجلس عمل سے لایا جائے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اسپیکر کے لیے خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی ہے۔