مقبول خبریں
شوبز کی دنیا میں مجھے جس قدر کامیابیاں ملیں وہ میرے لیے قیمتی اثاثہ ہیں
لاہور :سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شوبز میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے آئی ہوں،اگر اداکارہ نہ ہوتی تو شاید ایک اچھی صحافی ضرور ہوتی،پرستاروں نے مجھے جس قدر محبت اور اپنایت دی اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا،دوسروں کی نقلیں اتارا کرتی تھی اور اسی وجہ سے اکثر ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔بچپن کی یہی عادت مجھے آگے لے آئی اور میں اداکارہ بن گئی۔انہوں نے کہا کہ میں اتفاقیہ طور پر نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کر کے شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی اور مجھے جس قدر کامیابیاں ملیں وہ میرے لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور پرستاروں نے مجھے جس قدر محبت اور اپنایت دی اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔