مقبول خبریں
قائداعظم اور لیاقت علی خان کے بعد ملک میں صرف کرپشن نے راج کیا
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کرپشن اور اقربا پروری معاشرے میں ناسور کی طرح ہیں، اس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو آنے والی نسلوں کو کچھ نہیں دے سکیں گے
قائداعظم اور لیاقت علی خان کے جانے کے بعد ملک میں صرف کرپشن نے راج کیا ہے، ہمیں اپنی ذات کی اصلاح اور کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیم سے متعلق میں نے کوئی احسان نہیں کیا، بنیادی حقوق کی فراہمی لوگوں کا حق ہے،عدلیہ کا احسان نہیں، ڈیموں کے خلاف سازش شروع ہوگئی ہے، دیامیر میں 12 اسکولوں کو جلادیا گیا ہے، ڈیم بنانے کے لیے عوام کو پہرہ دینا ہے اور ہر سازش کو کچلنا ہے، کالا باغ ڈیم کو مسترد نہیں کیا، پہلے دیگر ڈیم بنیں گے، پھر صوبوں میں اتفاق رائے کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنے گا۔