مقبول خبریں
میری اچانک شادی پر مداح اور لوگ حیران رہ گئے

ممبئی : خفیہ شادی کرنے کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی اس حوالے سے اب اداکارہ نیہا دھوپیا نے خاموشی توڑ دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں نہیا دھوپیا نے اعتراف کیا کہ انہیں خفیہ شادی کرنے کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے، کیوں کہ کئی لوگ اور مداح ان کی اچانک شادی سے ناخوش تھے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کرنے کے بعد اپنا موبائل فون چیک کیا تو وہ دنگ رہ گئیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں موبائل فون پر کم سے کم 600 پیغامات موصول ہوچکے تھے، جن میں انہیں مبارک باد دیے جانے کے بجائے انہیں گالیاں دی گئیں۔

نیہا دھوپیا نے بتایا کہ کئی مداح اور لوگ ان کی اچانک شادی پر حیران رہ گئے اور لوگوں نے ان کے فیصلے کے خلاف نازیبا الفاظ بولے جن سے انہیں صدمہ پہنچا۔اداکارہ نے اچانک اور خفیہ شادی کے اپنے فیصلے کا تحفظ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر انگت بیدی اس حوالے سے کوئی بھی ابہام نہیں رکھتے تھے، انہوں نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ یا تو وہ شادی کرلیں، یا پھر وہ ہمیشہ دوست بن کر رہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں متعدد بار اپنی شخصیت اور اپنے جسمانی خدوخال کی وجہ سے نازیبا الفاظ سننے پڑے ہیں، یہاں تک کہ انہیں گالیاں بھی برداشت کرنی پڑیں۔ نیہا دھوپیا نے بتایا کہ کئی مداح اور لوگ ان کی اچانک شادی پر حیران رہ گئے اور لوگوں نے ان کے فیصلے کے خلاف نازیبا الفاظ بولے جن سے انہیں صدمہ پہنچا۔