مقبول خبریں
پی ایس 73بدین پر ہونے والی دوبارہ گنتی میں فہمیدا مرزا کو شکست ہوگئی
بدین: سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 73بدین پر ہونے والی دوبارہ گنتی میں جی ڈی اے فہمیدا مرزا کو شکست ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدین کے حلقے پی ایس73 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار تاج محمد ملاح نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔جس پر آج ریٹرننگ افسر کی جانب سے گنتی کی گئی، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے تاج محمد ملاح 37068 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا 35912ووٹ حاصل کرسکی۔پیپلز پارٹی کا امیدوار دوبارہ گنتی میں 1156 ووٹوں سے کامیاب ہوا.یاد رہے انھوں نے جی ڈی اے کے ٹکٹ پر آبائی حلقے این اے230 بدین سے کامیابی حاصل کی۔تاہم وہ اس حلقے سے صوبائی نشست پر فتح حاصل نہ کرسکی۔ فہمیدہ مرزا 2008سے 2013تک پی پی پی دور میں اسپیکر قومی اسمبلی رہی