مقبول خبریں
اداکارہ میرا ہالی ووڈ جانے کے لیے بے چین

نامورپاکستانی اداکارہ میرا ہالی ووڈ جانے کے لیے بے چین دکھائی دیتی ہیں اور اس کے لیے وہ ہر حربہ آزمانے کے لیے تیار ہیں۔
اداکارہ میرا اپنی حرکتوں کے باعث اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں، دوروز قبل میرا نے خود کو بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بڑی اداکارہ قراردے کر سب کی توجہ سمیٹ لی تھی اور اب وہ پریانکا ہی کی طرح ہالی ووڈ پراجیکٹ حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
اداکارہ میرا کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنی اداکاری کی صلاحیت کو مزید وسیع کرنا چاہتی ہوں اور آپ سب سے میری درخواست ہے میری حوصلہ افزائی کریں اور ہالی ووڈ فلم اینڈ انٹرٹنمنٹ کمپنی ’یونیورسل پکچرز‘کو ٹوئٹ کریں کہ وہ مجھے اپنے اگلے پراجیکٹ میں موقع دیں۔‘‘
ایک اور ٹوئٹ میں میرا نے کہا ’’نئے پاکستان کے وعدے کے ساتھ میں بھی ہالی ووڈ میں نئی شروعات کرناچاہتی ہوں، مہربانی کرکے ہالی ووڈ میں میرے نئے سفر میں میرا ساتھ دیں۔‘