اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ : کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے : عدالت

21 اکتوبر, 2019 14:32

اسلام آباد : پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیسز کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرانا دھرنا کیسز نمٹا نہیں کہ نیا دھرنا بھی آ رہا ہے۔ ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔ کیس کی 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیسز پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے موقع پر عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ پرانا دھرنا کیسز نمٹا نہیں کہ نیا دھرنا بھی آ رہا ہے۔ ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔ لگتا ہے اب سب سے زیادہ مصروف جج میں اور شارخ ارجمند صاحب ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد : آزادی مارچ کے بینر لگانے پر دو افراد گرفتار

پاکستان عوامی تحریک کے ملزم کارکنان کے وکیل کمرہ عدالت میں پھٹ پڑے۔ وکیل احسن سیال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہمیں سیاسی اور عدالتی محازوں پر نقصان ہو رہا ہے۔ ہمارے غریب کارکنان دور دراز سے آتے ہیں، پی ٹی آئی کی وجہ سے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

علیم خان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر جج برہم ہوگئے، جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ شاہد گوندل پیش ہوں ورنہ علیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں گا۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عدالت اجازت دے تو دلائل دوں۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرلیں گئیں ہیں۔

شاہد گوندل کے معاون وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہد گوندل لاہور ہائیکورٹ میں مصروفات کی وجہ آج پیش نہیں ہو سکتے ہیں۔ اگلی سماعت تک وقت دیں شاہد گوندل پیش ہوں گے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top