مقبول خبریں
تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن)سب سے آگے ہے
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن)سب سے آگے ہے، مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے پاکستان تحریک انصاف غلط روایات ڈال رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈرکافیصلہ پارٹی کرےگی،وفاق اورصوبے میں ڈٹ کراپوزیشن کریں گے، شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، تمام ہتھکنڈوں کے باوجودپاکستان مسلم لیگ(ن)سب سے آگے ہے، مینڈیٹ کااحترام نہ کرکے پاکستان تحریک انصاف غلط روایات ڈال رہی ہے جبکہ پارٹی کی رائے ہے کہ ہم حمزہ شہبازکوپنجاب میں اپوزیشن لیڈردیکھناچاہتے ہیں،
واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ن لیگ حکومت کے مد مقابل بھرپور اپوزیشن کرے گی اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سعد رفیق ہوں گے