اتوار، 13-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

کرس گیل نے آفریدی کے چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

31 جولائی, 2018 20:25

سینٹ کٹس: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے شاہد آفریدی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل نے بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 6 چھکے لگاکر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

کرس گیل نے بنگلا دیش کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں 66 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی، گیل کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے شامل تھے، گیل کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہد آفریدی اور کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے گیل نے یہ ریکارڈ 443 میچز کھیل کر پورا کیا جبکہ آفریدی 524 میچوں میں یہ ریکارڈ بنا پائے ہیں۔

شاہد خان آفریدی کا ون ڈے انٹرنیشنل میں 351، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 73 اور ٹیسٹ میچز میں 52 چھکوں کا ریکارڈ ہے، دوسری جانب کرس گیل کا ون ڈے انٹرنیشنل میں 275، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 103 اور 98 چھکے ٹیسٹ میچز میں لگانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل یکم اگست کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک چھکا لگا کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 504 میچز کے دوران 342 چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top