مقبول خبریں
بھارتی وزیر اعظم کا عمران خان سے رابطہ، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم
اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے رابطہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی.
اس ٹیلی فونک رابطے میں نریندی مودی نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لیے پر تیار ہیں.
عمران خان نےنیک خواہشات پربھارتی وزیراعظم کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیرکی جائے.
پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نےعمران خان کومبارک باد دی ہے.