مقبول خبریں
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی ارکان میں دوڑ شروع ہوگئی
کراچی:سندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان، متعدد ارکان اس منصب کے لیے دوڑ میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے تین رہنما فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور عمران اسماعیل کے نام اپوزیشن لیڈر کے لیے سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان زیادہ ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سے بھی رضا مندی ظاہر کی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ فردوس شمیم نقوی کراچی کے حلقہ پی ایس 103 سے منتخب ہوئے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں وہ یوسی چیئرمین منتخب ہوئے تھے، اپوزیشن لیڈر بننے کی صورت میں وہ یو سی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جائیں گے۔
دوسری طرف خرم شیر زمان کو پی ٹی آئی کی طرف سے سندھ میں پارلیمانی لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے رہنماؤں نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی جس میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ناموں پر غور کیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی 23 نشستوں کے ساتھ دوسری سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جب کہ ایم کیو ایم کو 16 اور جی ڈی اے کو 11 نشستیں ملی ہیں۔