مقبول خبریں
تاپسی پنو سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی بد ترین اداکارہ قرار
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بالی وڈ کی بد ترین اداکارہ قرار دے دیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نے ان پر ہونے والی تنقید کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں3 فلمیں تو پہلے ہی سائن کر چکی ہوں جن میں فلم ’’ملک‘‘، ’’من مرضیاں‘‘ اور ’’بدلہ‘‘ ہیں اور میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ مجھ سے مایوس ہوئے ہیں لیکن میں دو اور فلمیں سائن کر رہی ہوں اور آپ کو تھوڑا اور جھیلنا ہو گا۔