مقبول خبریں
چیف جسٹس کا ایم پی اے ندیم عباس کو 24 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم
طیف جسٹس آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی کی فائرنگ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کا چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔
زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم عباسی کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او موقع پر پہنچے۔
جہاں ایم پی اے ندیم بارہ اور اسکے ساتھیوں نے مل کر ایس ایچ او ہنجروال کو تشدد کا نشانہ بنایا دیا، تشدد کے نتیجے میں ایس ایچ او ہنجروال شدید زخمی ہوگئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم بارہ موقع سے فرار لاہور ہوگئے البتہ پولیس گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔