مقبول خبریں
کراچی، ہاکس بے سے دو لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے ہاکس بے بینظیر ٹاؤن کے قریب گٹر سے دو افراد کی لاشیں برآإد کی گئی ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے موقعے پر پہنچے اور لاشوں کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کی۔
امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک لاش نکال لی گئی ہے جب کہ دوسری نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دونوں لاشیں نکالنے کے بعد انہیں پہلے ماڑی پور تھانے منتقل کیاجائے گا اور بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال بھیجا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لئے کوئی دستاویز نہیں ملی ہے، جبکہ دونوں کی عمریں 50 کے درمیان ہیں جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔