مقبول خبریں
پرچم میں لپٹے کتے کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے دو افراد گرفتار

بنوں میں تحریک انصاف کے پرچم میں لپٹے کتے کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے دو افراد کو کے پی کے پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔
کمشنر بنوں محمد علی نے کتے کو فائرنگ کرنے والے دو افراد کے گرفتار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جانی خیل میں کتے کو ایک پارٹی کا جھنڈا پہنا کر گولیاں مار دی گئی تھی۔
خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بنوں پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر جانور کو تشدد کر کے ہلاک کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
Responding within 12 hours, #Bannu Police worked throughout the night to arrest 2 culprits at 6:45am involved in torturing, killing the animal and making video of it. #KPPolice thanks Social Media users for raising the issue. pic.twitter.com/0SDSYEgAu9
— KP Police (@KP_Police1) July 28, 2018
کے پی کے پولیس کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور معاملے کو اجاگر کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔