مقبول خبریں
پاکستان کےاستحکام اور خوشحالی کے لیے مضبوط جمہوری نظام اہم ہے، امریکہ
واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردی کے باوجود جس طرح الیکشن میں حصہ لیا وہ قابل ستائش بات ہے ، امریکہ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لیے پاکستانیوں نے ووٹ کے ذریعے ہمت کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے استحکام کے لیے مضبوط جمہوری حکمرانی اہم ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان الیکشن میں خواتین ووٹرزکی ہمت کوسراہتے ہیں۔
ہیدرنوئرٹ نے یہ بھی کہا کہ جمہوری اداروں کی مضبوط کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے، نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ خطے کی سیکیورٹی پرکام کے منتظرہیں۔