مقبول خبریں
پاکستان میں شفاف الیکشن کا انعقاد ہوا ، سابق بھارتی چیف الکشن کمشنر

بین الاقوامی مبصرین میں شامل بھارت کے سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 2018 میں پولنگ کا عمل شفاف اور آزادانہ طریقے سے ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہ پولنگ عملے کی ناتجزبہ کاری اور ٹریننگ میں کمی کی وجہ سے تھا۔
جبکہ فوج سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پچھلی بار فوج کو صرف پولنگ اسٹیشن کے باہر لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے شکایات سامنے آئی تھیں۔
مزید انکا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اس الیکشن کو منصفانہ اور شفاف انتخاب کہا جا سکتا ہے ۔