مقبول خبریں
ایوان بالا کی 251 نشستوں کا سرکاری اعلان
الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کے251 حلقوں کےنتائج جاری کردیئے جس کے مطابق پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی اکثریت حاصل کی۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 114، مسلم لیگ (ن) 62، پیپلز پارٹی 43، 12 آزاد امیدوار، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) 11، پاکستان مسلم لیگ 5، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 6، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2 نشستیں حاصل کر سکی۔
جبکہ عوامی مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2018 میں ووتر ٹرن آؤٹ 55 فیصد رکھا۔