مقبول خبریں
بچوں کا جھگڑا ، فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
پشاور کے نواحی گاوں میرہ سوڑیزئی میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محب اللہ اور نور اللہ نامی افراد کے بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں بڑوں کے آنے سے صورتحال خراب ہوگئی ۔
نور اللہ اور اس کے ساتھیوں نے بچوں کی اس لڑائی میں محب اللہ کے گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محب اللہ، راحت اللہ اور عنایت سمیت 6 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب نور اللہ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔
ہسپتال زارئع کا کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔