ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

25 جولائی کو سندھ پر کس کا راج ہوگا؟ فاروق ستار نے بتا دیا

24 جولائی, 2018 10:00

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے دعوی کیا ہے کہ 25 جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں صرف ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ کا راج ہوگا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 23 اگست 2016 کی پالیسی کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کو بچایا گیا۔

زرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کےساتھ برا سلوک رکھا، شہر کو بدترین تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ جھنڈے اتارے جاسکتے ہیں لیکن دلوں سے ایم کیوایم ختم نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی سندھ صوبہ یا انتظامی یونٹس بھی ایک ایک حقیقت ہوگی۔

اس موقع پر پارٹی رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم ختم نہیں ہوسکتی اس کی بنیادوں میں شہیدوں کو لہوہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے پاکستان میں مزید صوبے بنائے جائیں۔

عامر خان نے کہا کہ ایک پیراشوٹ پارٹی کراچی کو فتح کرنے آئی تھی لیکن آج ان کاجلسہ بھی فلاپ ہوگیا۔

ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم کو پارٹی پرچم تک لگانے نہیں دیے گئے، دفاتر سیل اور گرائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو فنڈ دینے والوں کو ڈرا دیا گیا، کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سازشوں کے باوجود ہمیں روکا نہیں جاسکا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top