ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

الیکشن 2018، پولنگ سامان کی ترسیل شروع

24 جولائی, 2018 09:43

الیکشن 2018 کیلئے انتخاب کا میلہ سجنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں اسی سلسلے میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

الیکشن 2018 کے لیے انتخاب جمعرات کو ہونے جا رہے ہیں جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

اس حوالے سے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

مختلف وجوہات کی بناء پر قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں پر انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کل قومی اسمبلی کے 277 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں پر مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ کل 25 جولائی بروز جمعرات کو صبح 8 بجے سے 6 بجے تک پولنگ جاری رہے گی ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top