مقبول خبریں
کریم آباد فلائی اوور بند کر دیا گیا

ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے کے باعث کریم آبادفلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 سے کریم آباد فلائی اوور،واٹر پمپ سے سہراب گوٹھ جانے والی ٹریفک فلائی نیچے سے عائشہ منزل واٹر پمپ و سہراب گوٹھ جاسکے گی۔
سہراب گوٹھ ، عائشہ منزل، واٹر پمپ سے لیاقت آباد دس نمبر جانے والی ٹریفک فلائی اوور کے نیچے سے جاسکے گی ، ٹریفک پولیس کراچی:عوام پریشانی سے بچنے کیلئے شیرشاہ سوری روڈ اور یونیورسٹی روڈ کا استعمال کریں۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج انتظامیہ سے انتخابی مہم کے حوالے اجازت طلب کی تھی ۔