مقبول خبریں
امریکہ نے ایران کو خبردار کر دیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکا کو دھمکی دی تو اسے ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کو دوبارہ دھمکی نہ دیں ورنہ ایران کو جو نقصان ہوگا جو تاریخ میں کبھی کسی کو نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، ایسا ملک نہیں رہا جو ایران کے اشتعال انگیز اور مار دینے جیسے دیوانہ وار الفاظ کو برداشت کرے۔