مقبول خبریں
ایم کیوایم کا ایک بار پھر الگ صوبے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 10ہزار کےقریب ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکیاگیاہے، جبکہ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے پارٹی جھنڈے اتار دیے جاتے ہیں۔
ایک بار پھر ایم کیوایم نے الگ صوربے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں اختیار کامطالبہ نہیں کرنا، ہمیں اپنے لیے ایک الگ صوبہ چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ الکشن ہماری رزت اور وقار کا معامل ہے ۔
حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے تحت ہونے والے انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں 22 صوبے بنائے جائیں۔
آج کراچی میں جلسے کے حوالےس سے انکا کہنا تھا کہ کراچی جلسے کی حاضری بتائے گی کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، 25 جولائی کو پتنگ آسمانوں پر اُڑے گی۔