مقبول خبریں
یہ الیکشن ملک کا اہم ترین الیکشن، عمران خان
عمران خان باغ جناح جلسے کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر خود کش
دہشت گرد حملوں کی تھریٹ کے باوجود بنوں اور کرک گیا جہاں بڑے جلسے کئے۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کراچی کے جلسے مین سندھ کو پیغام دینے آیا ہوں،اپنا منشور عوام کےسامنے رکھنا ہمارا حق ہے
عمران خان کا کہا کہ غیرملکی مخلوق کے متعلق میں جلسے میں بتاؤں گا جو اندرونی مافیا سے ملی ہوئی ہے۔
دھاندلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پچھلی بار دھاندلی کے رکارڈ بنائے تھے آج وہ دھاندلی کا شورکررہےہیں
اس الیکشن کو انہوں نے پاکستان کیلیے تاریخی الیکشن قرار دیا۔