بدھ، 13-نومبر،2024
بدھ 1446/05/11هـ (13-11-2024م)

پاکستان کی زمبابوے کو کلین سویپ کرنے کی کوشش , زمبابوے کو جیت کیلئے 365 رنز کا ہدف

22 جولائی, 2018 16:16

ہرارے:  پانچوں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 365 رنز کا ہدف دے دیاہےجبکہ اس موقع پر فخر زمان نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے جس میں امام الحق 110 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ،بابر اعظم نے 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ فخر زمان نے 85 رنز بنائے اور تیز ترین ایک ہزار رنزبنانے کا بھی عالمی اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستا ن کے پاس آج پانچ ایک روزہ میچز میں زمبابوے کو کلین سویپ کرنے کا موقع ہے جبکہ گزشتہ میچ میں فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سینچری سکور کیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے، بیٹنگ پچ لگ رہی ہے اس لیے اچھا سکور کرنے کی کوششش کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top