مقبول خبریں
پاک فوج کی جانب سے جسٹس شوکت کے الزامات پر کارراوئی کا مطالبہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔
جس میں چیف جسٹس سے درخواست کی جسٹس صدیقی کے الزامات سے متعلق ضروری کارروائی کی جائے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج نے ریاستی اداروں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، اداروں کے وقار کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ سپریم کورٹ ان الزامات پر ضروری کارروائی شروع کرے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کا از خود نوٹس لیا تھا۔