ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

22 اگست, 2024 17:16

پشاور: پاکستان کے پانچ سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پسماندہ ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محسود پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی بن گئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ‘کسی شخص کے گرد چڑھنے کا تیز ترین وقت 7.87 سیکنڈ ہے اور یہ کامیابی عرفان محسود اور سفیان محسود (دونوں پاکستان) نے ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان میں 19 جون 2024 کو حاصل کی،عرفان محسود ایک سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹائٹل ہولڈر ہیں۔

عرفان محسود نے اپنے بیٹے سفیان محسود کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی بنایا، جس نے بھارت کے کے گوکلناتھ اور ایم وی ارجن پریان کا ریکارڈ توڑا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے مزید 5 عالمی ریکارڈز بنا ڈالے

پانچ سالہ سفیان نے کہا کہ یہ ایک چیلنجنگ ریکارڈ تھا، جسے کوالا چیلنج کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کوویڈ دور کے دوران کافی مقبول ہوا تھا۔ وہ عرفان محسود کے بیٹے ہیں جو 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستان کے پہلے شخص تھے۔

اس سے قبل 28 مارچ 2021 کو چنئی، تمل ناڈو، بھارت میں کے گوکل ناتھ اور ایم وی ارجن پریان (دونوں بھارت) نے ایک شخص کے گرد چڑھنے کا تیز ترین وقت 9.78 سیکنڈ کا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top