مقبول خبریں
بڑے جلسے کی بڑی تیاری
پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں بڑے جلسے کی بڑی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ اس جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج کراچی کا رخ کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز اور پارٹی پرچم آویزاں کردیے گئے ہیں۔
مزار قائد سے متصل گراؤنڈ باغ جناح میں منعقدہ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ۔
جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا وقت شام 6 بجے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ اس جلسے میں کرپشن کے دلدل سے نکلنے کا حل بتاؤں گا۔