Skip to contentامریکا سے مذاکرات ایک فاش غلطی، آیت اللہ علی خامنہ
s6m7_5_ix
22 جولائی, 2018 12:26
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کا کہنا ہے امریکا معاہدوں کی پاسداری کرنا نہیں جانتا ہے، اسی لئے اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا،اس لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات ایک فاش غلطی ہوگی.
تاہم یورپی کے ساتھ مذاکرات جا ری رہیں گے لیکن ہم یورپ کی کسی بھی پیشکش کیلئے غیر معینہ مدت تک انتظار نہیں کر سکتے
۔وزارت خارجہ کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں خامنہ ای نے کہاکہ امریکیوں کے کسی لفظ بلکہ دستخط شدہ موادپر بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات بے سود مشق ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ خامنہ ای کا یہ بیان سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔